شمہاری سے زیادیکا فیملی کا محمد خان بھٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ، بھٹی گروپ میں شمولیت
منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) شمہاری سے زیادیکا کی با اثر سیاسی و سماجی شخصیات نے ممتاز سیاسی رہنما محمد خان بھٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھٹی گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں چوہدری نواز گوندل، چوہدری عمر حیات گوندل، چوہدری خرم شہزاد گوندل ایڈووکیٹ، چوہدری افضال احمد گوندل، چوہدری محسن گوندل، چوہدری مجاہد گوندل اور چوہدری عاصم خضر گوندل ساہنا شامل ہیں محمد خان بھٹی سے ملاقات کے دوران وفد نے ان کی عوامی خدمات، علاقائی ترقی اور نوجوانوں کی سرپرستی کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے ترقیاتی وژن کی حمایت کا اعلان کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی منصوبوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے، جس کے باعث عوام میں ان کی مقبولیت اور سیاسی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے دریں اثناء اس اہم سیاسی پیش رفت میں چوہدری محمد علی سپرا نمبردار، چوہدری امجد فاروق سپرا نمبردار اور چوہدری آصف سپرا نمبردار کی کاوشیں نمایاں رہیں، جنہوں نے رابطوں کو مؤثر بنانے اور شمولیتی عمل کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شمہاری سے زیادیکا کی با اثر سیاسی و سماجی شخصیات نے ممتاز سیاسی رہنما محمد خان بھٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
10