منڈی بہاؤالدین (طاہر منیر وڑائچ) سے
سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری محمد خان بھٹی ضلع کی سیاست میں ایک باوقار، بااثر اور عوام دوست شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ معروف سماجی و سیاسی شخصیت نصر حیات کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد خان بھٹی نے ہمیشہ سیاست کو خدمت، اخلاص اور عوامی فلاح کا ذریعہ بنایا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی نے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے اور ہمیشہ میرٹ، انصاف اور عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جبکہ ہر خاص و عام کو عزت دینا ان کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے نصر حیات کھوکھر نے مزید کہا کہ سیاسی نشیب و فراز کے باوجود عوام کی بڑی تعداد آج بھی محمد خان بھٹی کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ ان کے ڈیرے پر عوام کا مسلسل رش اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
معروف سماجی و سیاسی شخصیت نصر حیات کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد خان بھٹی نے ہمیشہ سیاست کو خدمت، اخلاص اور عوامی فلاح کا ذریعہ بنایا،
61