صدر تحصیل پریس کلب ملکوال منیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرشاھد اقبال اور ستھرا پنجاب ٹیم کی مشترکہ اور انتھک کاوشوں کی بدولت آج شہر کے صفائی نظام میں ایک واضح اور مثبت تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

10

مزمل محمود کا متحرک اور فیلڈ میں خود موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کرنا انتہائی قابلِ تحسین ہے
منڈی بہاؤالدین (طاہر منیر وڑائچ)
صدر تحصیل پریس کلب ملکوال چوھدری منیر احمد نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ملکوال میں جاری صفائی مہم اور انتظامی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے ایک مثالی اور قابلِ تقلید اقدام قرار دیا ہے منیر احمد کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر ملکوال شاھد اقبال کی قیادت میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملکوال مزمل محمود کا متحرک اور فیلڈ میں خود موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کرنا انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے صفائی عملے اور انتظامیہ کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور حبس کے باوجود صفائی کے نظام کا بار بار جائزہ لینا اور موصول ہونے والی عوامی شکایات پر فوری ایکشن لینا انتظامیہ کی اعلیٰ ظرفی اور فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر تحصیل پریس کلب ملکوال منیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرشاھد اقبال اور ستھرا پنجاب ٹیم کی مشترکہ اور انتھک کاوشوں کی بدولت آج شہر کے صفائی نظام میں ایک واضح اور مثبت تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر اسی جذبے، لگن اور تسلسل کے ساتھ کام جاری رہا تو ملکوال بہت جلد مزید صاف ستھرا، خوبصورت اور ایک مثالی شہر بن جائے گا۔ آخر میں صدر تحصیل پریس کلب ملکوال چوھدری منیر احمد نے شاندار اور بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ستھرا پنجاب کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں