عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سماجی شخصیت باسط تارڑ احمے کا کہنا ہے کہ عید خوشیوں، محبتوں اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ذاتی اختلافات اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے انتشار سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی صحافی ہو، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، اوورسیز پاکستانی یا کسی بھی شعبہ زندگی سے تعلق رکھتا ہو، سب کو ایک دوسرے کو معاف کرکے محبت اور اخوت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
باسط تارڑ نے کہا کہ عید صرف اپنی خوشیوں تک محدود رکھنے کا نام نہیں بلکہ اس میں غریب، مسکین اور ضرورت مند افراد کو بھی شامل کرنا ضروری ہے تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی خوشیاں عام ہو سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کا خیال رکھیں اور معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد، برداشت اور بھائی چارہ ہی ایک مضبوط اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے اور عید کے موقع پر یہی پیغام سب تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
باسط تارڑ نے کہا کہ عید صرف اپنی خوشیوں تک محدود رکھنے کا نام نہیں بلکہ اس میں غریب، مسکین اور ضرورت مند افراد کو بھی شامل کرنا ضروری ہے
44