انہوں نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، ریکارڈ اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

34

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کامران عامر خان نے تھانہ پاہڑیانوالی کا سرپرائز وزٹ کیا جہاں انہوں نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، ریکارڈ اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور تمام معاملات میرٹ پر نمٹائے جائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو سکے۔
دورے کے دوران ڈی پی او کامران عامر خان نے تھانے میں موجود سائلین کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں