عنوان -تاریخ کمبوہ (چوہدری اختر رسول کمبوہ اینڈ ملک احسان کمبوہ نشست)
تحریر ۔ملک احسان اللہ کمبوہ
جی تو اب آپ کو یہ بھی بتائیں کہ ہاکی ورلڈ کپ کے فاتح ،سابق صوبائی وزیر ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، سابقہ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) لاہور سٹی ،قومی اور بین الاقوامی ہیرو اور انجمن کمبوہ پاکستان کے صدر چوہدری اختر رسول کمبوہ کی رہائش گاہ پر ایک شاندار میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر چودھری اختر رسول کمبوہ نے بتایا کہ قوم کمبوہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مسلم لیگ نواب وقار الملک کمبو ہ کے گھر میں 1906 کو بنی تھی ۔کمبوہ ہیرو ڈاکٹر سر ضیاء الدین کمبوہ ،سر سید احمد خان کے دست راست تھے انہوں نے علی گڑھ اسکول کو کالج اور یونیورسٹی میں اپ گریڈ کیا ۔ریاضی میں پی ایچ ڈی کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی تھے ۔انہوں نے تعلیم یافتہ نوجوان مسلم فورس کو تحریک آزادی کے لیے تیار کیا گیا ۔وہ پاکستان کے بنانے کی کوششوں میں برابر کے شریک رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کمبوہ ہیروز پر فخر ہے جو برصغیر میں ایک ہزار سال کے مسلم دور میں اہم عہدوں پر فائز رہے ۔جن میں نواب شہباز خان کمبوہ چیف آف آرمی اسٹاف ،شہنشاہ اکبر انہوں نے بتایا کہ نواب شہباز خان کمبو وہ ہیرو تھے کہ جب شہنشاہ اکبر نے دین الہی نافذ کیا اور دربار لگایا تو لاکھوں کے مجمع میں نواز شہباز خان کا منہ نے تلوار اٹھا لی اور اکبر بادشاہ کو کہا کہ میرا وہی دین ہے جو دین خدا ہے اور میں اپ کے دین الہی کو نہیں مانتا تو اور میں حضور پاک کی سنت اور اپنے اسلام کو نہیں چھوڑوں گا جس پر اکبر بادشاہ ناراض ہو گیا اور وہ دربار ختم ہو گیا اور کچھ مہینے بعد اکبر بادشاہ نے منت سماجت کر کے نواب شہباز خان کمبو کو واپس وہ عہدہ دیا اور پھر شہباز خان کمبو ہ نے مشرقی برصغیر پاک و ہند میں کلکٹہ بنگال اڑیسہ اور کئی صوبے ازاد کرائے اور ادھر ہی وفات پائی،نواب عمادالدين کمبوہ یاد رہے نواب اماد الدین کمبوہ اتنا زہین و فتین ادمی تھا کہ برصغیر پاک و ہند میں جتنی بھی گزرگاہیں بڑی سڑکیں کنویں تھانے چوکیاں تعمیر کی گئی تھیں اس میں ساری محنت نواب عماد الدین کا محنت تھی وہ بھی اتنا دیندار ادمی تھا اور شیر شاہ سوری بھی بڑا دیندار ادمی تھا جہاں پر بھی ٹھہرتے تھے وہاں ایک چھوٹی مسجد تعمیر کرواتے اس میں عبادت کرتے اج بھی وہ مسجدیں پورے برصغیر پاک و ہند میں قائم ہے اور وہ مسجدیں ہمارے علاقہ موضع ریتڑی اور ساہیوال ضلع سرگودھا میں بھی ہیں اور جو مسجد انہوں نے بھیرا میں بنوائی تاریخی مسجد اج بھی پوری دنیا سے سیاح وہاں ا کر اس مسجد کا دیدار کرتے ہیں کتنی چوڑی دیواروں والی خوبصورت مسجد وہ عمااد الدین کمبوہ اور شیر شاہ سوری کی یاد دلاتی ہے وزیر اعظم شیر شاہ سوری ،شاہ جہانی دور کے وزیر اور مؤرخ محمد صالح کمبوہ جو کہ مغل بادشاہوں کے استاد محترم تھے تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کے عظیم صوفی بزرگ دیوان چاولی مشائخ بابا شیر کمبوہ اور دیگر کئی شخصیات ہمارے لیے قابل فخر ھیں ۔عظیم اسلامی سکالر ،شیخ الہند کا لقب پانے والے شیخ جمالی کمبوہ سب ہمارے ہیروز ھیں ۔علاوہ ازیں سردار اودھم سنگھ کمبوہ جليانوالہ باغ کا ہیرو جب اس نے انگلستان میں جرنل ڈائیر کو قتل کیا اور جليانوالہ باغ کا بدلہ لیا اور قوم کا نام بلند کیا ۔یاد رہے کہ جنرل ڈائر اس وقت ہندوستان میں حاضر سروس تھا اور اس نے 1919 میں بیساکھی کے میلہ پر فائرنگ کی اور 1500 سے زیادہ ہندوستان کے مسلمانوں ہندو اور سکھوں کو قتل کیا چونکہ تحریک ازادی عروج پر تھی اور ہندوستان میں دفعہ 44 لگا ہوا تھا اور جنرل ڈائر نے کہا کہ یہ میلہ ختم کرو تو وہاں کی اکثریت عوام نے کہا کہ یہ ہماری ہزاروں سال پرانی روایت ہے کہ ہم اپنی بیسا کھی دھوم دھام سے مناتے ہیں اور اس کو ختم نہیں کریں گے جس پر جنرل نے گولی کو حکم دے دیا اور جلیا نوالہ والا باغ نہ صرف خون سے بھر گیا بلکہ اس کی گلیوں میں نالیوں میں بھی خون بہتا رہا
اس موقع پر ملک احسان اللّه کمبوہ نے بات چیت کرتے ھوئے بتایا کہ صدا کمبوہ اور آہلی کمبوہ گاؤں دریائے جہلم کے کنارے پر سرسبز و شاداب گاؤں واقع ھیں ۔آہلی کمبوہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودها اور گاؤں صدا کمبوہ شاہ پور ضلع سرگودها میں ہیں کمبوہوں کے آباؤ اجداد نواب شہباز خان کمبوہ نے گڑھی شاہو لاہور سے صادق کمبوہ اور صدا کمبو کوسرگودها بھیجا تھا ۔شاہ پور قلعہ اور قلعہ جوڑہ کلاں کے راجوں نے اس برادری کے دلیرانہ کارناموں پر انہیں زمینی الاٹ کیں ۔اس وقت آہلی کمبوہ میں کمبوہوں کی کی آبادی 5000 نفوس اور گاؤں صدا کمبوہ کی آبادی 3000 نفوس پر مشتمل ھے ۔دونوں مقامات کے کمبوہان کو مقامی راجاؤں نے بہادری اور دلیری کے صلہ میں نے زمینيں عطاء کی تھیں ۔دونوں علاقوں کے کمبوہ اسلامی اقدار کے حامل هونے کے ساتھ ساتھ بہت محنتی اور زہین و بہادر ھیں ۔وہ ضلع سرگودها کے بڑے کاشت کار اور کھلاڑی ھیں
راقم نے بتایا کہ ضلع سرگودها میں کمبوہ قوم کے نام پر تین گاؤں ھیں آہلی کمبوہ ،صدا کمبوہ اور کوٹ کمبوہ ۔سرگودها شہر میں ایک لاکھ کمبوہ رہتے ھیں جو مشرقی پنجاب کے شہروں انبالہ اور امر تسر وغیرہ سے ہجرت کر کے آئے ھیں ۔یہ کاروباری ھیں اور زیادہ تر فروٹ منڈی اور مختلف کاروباروں پر چھائے ھوئے ھیں ۔سیاسی طور پر یہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ھیں ۔جاوید کمبوہ ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا ۔سرگودها کی تحصیل بھلوال میں بھی کمبوہ برادری کثیر تعداد میں آباد ھیں ۔یہیں کے رہنے والے محمد اسلم کمبوہ سیکٹری تعلیم پنجاب اور وفاقی سیکٹری رہے جنہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی اصلاحات کی اور وہ سابقہ وزیراعلی پنجاب کے پسندیدہ لیک سیکرٹری تھے ۔مقامی کمبوہ ضلع سرگودها کے کئی دیہاتوں میں رہائش پذیر ھیں ۔۔۔
راقم ملک احسان اللّه کمبوہ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی وزارت تعلیم و تربیت و پروفیشنل ٹریننگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع جھنگ اور ضلع ٹوپک سنگھ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔انھوں نے تعلیم ،سیاسیات اور پنجابی کی ماسٹر ڈگریاں لی ھیں اس کے علاوہ چار بین الاقوامی اور دو قومی سطح پر ایوارڈ اپنے نام کر چکے ھیں ان میں پہلا اعزاز سرگودها ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سوشل موبیلائزیشن 2006 میں فرسٹ انے پر امریکی قونصلیٹ برائن ڈی ہنٹ ایوارڈ دیا تھا ۔دوسرا یونیسکو کی جانب سے 2014 میں ضلع بہاولنگر میں تعلیم بالغان کے لیے خدمات پر لٹریسی ایوارڈ ملا ۔تیسرا یونیسکو نے 2016 میں ضلع جھنگ میں خواندگی پر بہترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا ۔چوتھا انعام یونیسیف نے جھنگ میں لودھراں پائلٹ پراجیکٹ ایل پی پی آرگنائزیشن کے زریعے واش پروجیکٹ پر بہترين کام کرنے پر دیا ۔اسی طرح 2008 میں سید یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم پاکستان نے سرگودها ڈویژن میں انسانی حقوق پر بہترین کارکردگی پر شیلڈ سے نوازا ۔سابق وفاقی وزیر منسٹری اف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ بلیغ الرحمان نے بھی ضلع بہاولنگر میں تعلیمی خدمات پر 2014 میں شیلڈ سے نواز،ملک احسان اللہ کمبوہ سرگودہا کے مشہور و معروف سوشل ورکر ہیں انہوں نے اپنے گاؤں میں بیت الخیر فاؤنڈیشن اھلی کمبوہ کے نام سے ایک فلاحی تنظیم بنائی ہوئی ہے جس نے ایک سال میں تقریبا ایک کروڑ کے کام کروا چکے ہیں انہوں نے گاؤں اھلی کمبوہ میں اپنے ایم پی اے کے تھرو گورنمنٹ سکولز کو اپگریڈ کرایا ہے اور سید لطافت علی بخاری رئیس اف جہانیاں شاہ سرگودہا کے تھرو پورے گاؤں میں بجلی کا نیٹ ورک بچھایا ہے اور تسنیم احمد قریشی کے تھرو گاؤں میں سوئی گیس لگوائی ہے اب وہ گاؤں میں بی ایچ یو ہیلتھ فیسلٹی کے لیے سڑکوں کو پختہ کرانے اور ویٹنری ہاسپٹل کو اپ گریڈ کرانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں انہوں نے اھلی کمبوہ کے تقریبا ڈیڑھ سو جوانوں کو بیت الخیر فاؤنڈیشن آھلی کمبوہ کا ممبر بنا کر ان کو فلاحی کاموں پر لگا دیا ہے،ملک احسان نے کمبو برادری اور پاکستانی مخیر حضرات سے اپیل کی کہ گاؤں میں ایمبولنس کے لیے بچیوں کے دینی مدرسہ کے لیے اور گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لیے وہ اپنی خدمات دیں تاکہ اس گاؤں اور اس علاقہ کی عوام کو دینی تعلیم صاف ستھرا پانی اور صحت کی سہولتیں مل سکیں۔ملک اسلام علیکم پاکستانی قوم اور خصوصا کم سے گزارش کی کہ وہ وزارت تعلیم و تربیت و پروفیشنل ٹریننگ کے ادارہ این سی ایچ ڈی کے تحت چار سو سال کے تمام بچوں اور بچیوں کو سکولز میں داخل کروائیں قومی ترقی کے لیے سارے جوان محنت کریں اور وسوسر گریوں میں سے لے کر قوم ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اخر پر چوھدری اختر سول کمبوہ قومی ہیرو نے میں دیکھیےملک احسان اللہ کمبوہ کو ان کا دولت خانہ وزٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ قوم کمبوہ ہ کے جوان اور پاکستان کے جوان اسی جذبہ کے تحت پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے جس طرح انہوں نے اور ان کی ٹیم نے ورلڈ کپ جیت کر نام روشن کیا،آخر پر وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شہدائے پاک فوج کو اور پاکستان کی تمام سیکورٹیز اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اللہ تعالی پاکستان اور ایران کو فتح دے پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا ہو۔۔۔۔
سابقہ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) لاہور سٹی ،قومی اور بین الاقوامی ہیرو اور انجمن کمبوہ پاکستان کے صدر چوہدری اختر رسول کمبوہ کی رہائش گاہ پر ایک شاندار میٹنگ منعقد ہوئی
72