وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل کا مخلصانہ کردار پاکستان امن کا پیامبر بن کر ابھرا،چوہدری علی ظہیر گل
منگووال(فیصل وڑائچ سے) صدر مسلم لیگ ق یوتھ ونگ گاکھڑا نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے دانشمندانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی کوششیں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں سیکیورٹی اداروں کی سرتوڑ کوششوں کے باعث پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اور مشکل حالات میں بھی ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہی کاوشوں کے نتیجے میں آج پاکستان دنیا میں امن کے پیامبر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان آئندہ بھی عالمی امن کے قیام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
79