عوامی رابطہ أفس منگووال کا قیام خوش أئند،عوامی مسائل کے حل میں تیزی أئے گی،چوہدری پھلاکسانہ
منگووال(فیصل وڑائچ سے)عوامی خدمت اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کسی بھی علاقے میں عوامی رابطہ آفس کا قیام نہایت اہم پیش رفت سمجھی جاتی ہے۔ منگووال میں مسلم۔لیگ ن کی جانب سے عوامی رابطہ آفس کے قیام پر مقامی نمائندوں کا شکریہ ادا کرنا ایک مثبت سیاسی و سماجی روایت ہے،سیاسی سماجی شخصیت چوہدری طاہر فاروق عرف پھلا کسانہ نے کہا ہے کہ منگووال میں عوامی رابطہ آفس کے قیام سے علاقے کے عوام کو اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز براہِ راست منتخب نمائندوں تک پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ میسر آ گیا ہے۔اس اقدام کو علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے چوہدری پھلا کسانہ نےاس موقع پر ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو اور چوہدری رضاعلی وڑائچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اس آفس کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔اس حوالے سے انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف عوام اور نمائندوں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے بلکہ مسائل کے حل میں بھی تیزی آئے گی۔عوامی رابطہ آفس منگووال کے ذریعے شہری اپنے روزمرہ مسائل جیسے بجلی، گیس، سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب، صحت اور تعلیم سے متعلق شکایات آسانی سے درج کرا سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ عوامی ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو،امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری رضاعلی وڑائچ بھی باقاعدگی سے یہاں موجود رہ کر لوگوں کے مسائل سنیں گے اور متعلقہ اداروں تک ان کی فوری رسائی ممکن بنائیں گے۔ یہ آفس نہ صرف منگووال بلکہ گردونواح کے علاقوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا اور ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری آئے گی۔
منگووال میں مسلم۔لیگ ن کی جانب سے عوامی رابطہ آفس کے قیام پر مقامی نمائندوں کا شکریہ ادا کرنا ایک مثبت سیاسی و سماجی روایت ہے،
63