چیئرمین شاہد اسلم بٹ نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے

85

کنجاہ (بلال بٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو سے چیئرمین شاہد اسلم بٹ نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کی تعمیر و ترقی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے ایم این اے کو حلقے کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا اور بالخصوص انفراسٹرکچر کی بہتری، جاری اسکیموں کی بروقت تکمیل اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی جیسے اہم امور پر زور دیا۔چیئرمین شاہد اسلم بٹ نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کم ہو سکیں اور ترقیاتی عمل مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔اس موقع پر ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حلقے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری اور دیگر فلاحی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور حلقے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں