پہلی پوزیشن پسوال کلب اور سنگل میں میزبان شمشیرِ حیدر کلب جہلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی کلبوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا

92

جہلم میں شمشیرِ حیدر نیزہ بازی چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد، فائنل ڈے پر ٹیموں کا بھرپور جوڑ
جہلم (رپورٹ: میاں اذان گجر سے)
شمشیرِ حیدر چیمپئن شپ (نیزہ بازی) اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ شمشیرِ حیدر کلب جہلم کی میزبانی میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل ٹائٹل سیکشن میں پہلی پوزیشن پسوال کلب اور سنگل میں میزبان شمشیرِ حیدر کلب جہلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی کلبوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا۔اس میگا ایونٹ میں ملک بھر سے 96 کلبوں اور 150 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جس سے نیزہ بازی کے میدانوں میں خوب رونق لگی رہی۔ ٹورنامنٹ کے سرپرستِ اعلیٰ سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم تھے، جبکہ میلے کی بنیاد سید حسن محمود نقوی نے رکھی۔ پورے ایونٹ کی نگرانی سرکار آغا سید عباس جان نے کی۔ٹورنامنٹ میں علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ مہمانوں کا پُر تباک استقبال کیا گیا،مہمانوں کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی چوہدری قاسم گجر موٹا جہانگیر، چوہدری جابر گجر (یوکے)، ندیم خان (یوکے)، چوہدری عاقب لیاقت ایڈوکیٹ، چوہدری نزاکت گجر (اسپین)، پیر امیر حمزہ کرمانی، آغا عباس جان سرکار، سابق ایم پی اے گجرات میاں اختر حیات اور سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین گجر او دیگر شامل تھے۔انتظامی امور کو حمزہ قریشی (سائپرس)، سید باقر شاہ، تشبیح الحسن، سید نگاہ علی نقوی، محسن برگٹ، مرزا راشد اور آل شمشیرِ حیدر کلب کے اراکین نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں