اس سلسلے میں پولیس نے مختلف علاقوں میں نگرانی سخت کر دی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔

67

ڈی ایس پی پنڈ دادن خان میاں عبدالجبار کی ہدایت کے مطابق تحصیل پنڈ دادن خان میں پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے
کھیوڑہ (ملک ندیم سرور اعوان سے)اس سلسلے میں پولیس نے مختلف علاقوں میں نگرانی سخت کر دی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔
ڈی ایس پی عبدالجبار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک عمل بن چکی ہے، جس سے قیمتی انسانی جانوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، اس لیے اس پر مکمل پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور دھاتی ڈور (کیمیکل ڈور) کے استعمال میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک سرگرمی سے دور رکھیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں