15 سال کی عمر میں اپنی جعلی تصاویر فحش ویب سائٹ پر دیکھیں: جھانوی کا انکشاف
یہ واقعہ میرے اسکول کے دنوں میں پیش آیا جب میں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر
بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے اسکول کے دنوں میں پیش آیا جب میں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر دیکھیں، یہ مکمل طور پر ڈیپ فیک جیسا مواد تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس تجربے نے مجھے کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں کا احساس دلایا۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث پیشہ ورانہ مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ مستقبل میں ہدایت کار ایسے جعلی مواد کو بنیاد بنا کر ہم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں
15 سال کی عمر میں اپنی جعلی تصاویر فحش ویب سائٹ پر دیکھیں: جھانوی کا انکشاف
38