ہمیں اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے

112

صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاؤالدین اور صدر انجمن تاجران دیوان معیزاللہ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات کے باعث دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کے اثرات ہر ملک اور ہر طبقے تک پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے نازک وقت میں ہمیں اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے اور بیرونی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔ دیوان معیزاللہ نے تاجروں اور صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ملک کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے بروقت اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اس لیے تمام طبقات کو مل کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں