تازہ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مزید چار نوجوان بھی اس سانحے میں جاں بحق ہو گئے ہیں

87

بحیرۂ روم میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے میں جانی نقصان کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مزید چار نوجوان بھی اس سانحے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بحیرۂ روم کے خطرناک سمندری راستے میں پیش آیا جہاں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد سوار تھے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کشتی خراب موسم اور زیادہ بوجھ کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں کئی مسافر سمندر میں ڈوب گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد پاکستانی شہریوں کی ہے جبکہ چند افراد کو زندہ بچا لیا گیا جنہیں قریبی ساحل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے اور علاقے میں فضا سوگوار ہے۔ حکومتی سطح پر بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ شہریوں سے غیر قانونی سفری راستے اختیار نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں