وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو سمجھنے والے اور درد دل رکھنے والے لیڈر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے ممبر و امن کمیٹی کے سرگرم رکن خواجہ عظیم نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو کئی معاشی اور انتظامی چیلنجز کا سامنا ہے، جنہیں حل کرنے کے لیے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنا ناگزیر ہوتے ہیں۔ خواجہ عظیم کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ صرف وقتی مشکلات کو نہ دیکھیں بلکہ حکومتی مجبوریوں اور بڑے تناظر کو بھی سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور امید رکھتی ہے کہ آئندہ دنوں میں معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ معیشت مضبوط ہو سکے۔
کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ معیشت مضبوط ہو سکے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
63