ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گجرات لیفٹیننٹ کرنل (ر) فیصل محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کو منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ بنانے کیلئے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) نے پہلے مرحلے میں تمام ڈویژنز میں اپنی موجودگی قائم کر لی ہے، اب دوسرے مرحلے کے تحت صوبہ کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ نارکوٹکس اسٹیشنز (NCS) کے قیام کا عمل تیزی سے جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب کے صدر سید نوید شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گجرات لیفٹیننٹ کرنل (ر) فیصل محمود کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں ڈسٹرکٹ نارکوٹکس اسٹیشنز گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ مئی 2026 کے اختتام تک سیالکوٹ اور حافظ آباد میں بھی یہ اسٹیشنز فعال ہو جائیں گے، یہ اقدام نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے اور معاشرے کو محفوظ بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، انہوں نے والدین، اساتذہ، سماجی اداروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، منشیات کیخلاف اس جنگ میں پنجاب CNF کا ساتھ دیں، آئیں!مل کر ایک صحت مند اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیں، اس موقع پر ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گجرات لیفٹیننٹ کرنل (ر) فیصل محمود نے صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ کو گجرات میں نئے قائم ہونے والے ڈسٹرکٹ کاؤنٹر نارکوٹکس اسٹیشن کا وزٹ بھی کروایا اور انہیں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی، سید نوید شاہ نے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ اقدام نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے اور معاشرے کو محفوظ بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے
145