پاک فوج کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی ہیں

119

منڈی بہاءالدین: صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاءالدین اور صدر انجمن تاجران دیوان معیزاللہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے مگر پاکستان اللہ کے فضل سے محفوظ ترین ممالک میں شمار ہو رہا ہے۔ رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب قیادت دلیر، بہادر اور دینی شعور رکھنے والی ہو تو اس کے مثبت اثرات پوری فوج اور قوم پر پڑتے ہیں جس سے قومی جذبہ مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی ہیں اور عوام کو تحفظ کا احساس فراہم کرتی ہیں۔ دیوان معیزاللہ نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ذاتی رنجشیں اور اختلافات بھلا کر قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کریں کیونکہ انہی کی بدولت ہم اور ہماری آئندہ نسلیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اتحاد اور یکجہتی ہی ملکی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں