راحیلہ خانم چوہدری نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

125

سرگودھا: ضلع کچہری سرگودھا میں ایڈوکیٹ رانا عامر لطیف کو ان کے اپنے چیمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت سامنے آگئی ہے۔ لیگل ایڈوائزر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راحیلہ خانم چوہدری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک انسان کی جان لینے کا سانحہ ہے بلکہ وکلا برادری اور عدالتی نظام کی سیکیورٹی پر بھی بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کو عدالتوں میں بھی تحفظ حاصل نہ ہو تو انصاف کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔ راحیلہ خانم چوہدری نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا برادری متحد ہے اور اس واقعہ کے خلاف بھرپورمزمت کرتے ہیں
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں