دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں

101

سید اشرف حسین رضوی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دن رات سرحدوں کی حفاظت پر مامور رہ کر قوم کو امن اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ سید اشرف حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک میں امن قائم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا حوصلہ بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور فخر ہے جس پر پوری قوم کو ناز ہے۔ اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں