پنجاب بھر کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن کے مطابق سپیشل پیکج پر ڈاکٹرز کی تعیناتی حکومت پنجاب کا انتہائی احسن اقدام ہے
پنڈ دادن خان( ملک ندیم سرور اعوان سے)
پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں سپیشل پیکج پر تعینات کیے جانے والے ڈاکٹرز کی لسٹ جاری کی گئی تھی بمطابق لسٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں لیڈی جنرل سرجن ،گائناکالوجسٹ، ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں آچکی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے سپیشل پیکج کے تحت ڈاکٹرز کی تعیناتی کا مقصد پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں طبعی سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام کو معیاری علاج فراہم کرنا ہے ،سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات اور ایم ایس ڈاکٹر عون محمد نے نئے تعینات ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں ایمانداری اور خلوص کے ساتھ ادا کریں اور ہمیشہ کی طرح اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل پنڈ دادنخان کے عوام کو زچہ بچہ کے آپریشن ،جنرل سرجری کے آپریشن شروع کریں ۔مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کو یقینی بنائیں ان کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے ڈاکٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے سکیں میٹنگ میں ہسپتال کے مختلف امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ڈاکٹرز کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امید کی جاتی ہے کہ طبعی شعبے کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گئی ۔ اور تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان میں ڈینٹل سرجن ،الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ اور ریڈیالوجسٹ کی خالی آسامیوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر فل کیا جائے گا
مقصد پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں طبعی سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام کو معیاری علاج فراہم کرنا ہے ،
161