اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفس جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر کے ہمراہ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو و ریلیف اقدامات، آگ سے بچاؤ، شہریوں کی حفاظت اور عوامی آگاہی مہمات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کو تربیت فراہم کرنے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت دی کہ ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے اور ہر سطح پر بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی ہو سکے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے