سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں دلخراش واقعہ، باپ نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کر دیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ کے چک 25 جنوبی میں افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں ملزم یاسین ملاح نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور چار بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بیٹے، ایک بیٹی اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ابتدائی اطلاع موصول ہونے کے بعد شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ گھریلو تنازعہ یا ذہنی دباؤ سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دلخراش واقعہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد زندگی سے محروم ہو گئے جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا گیا۔
ملزم یاسین ملاح نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور چار بچوں کو قتل کر دیا۔
103