مقدس مہینے میں اپنے ارد گرد موجود ضرورت مند لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی اور دینی ذمہ داری ہے۔

103

سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری عظمت اللہ مارتھ نے کہا ہے کہ مقدس مہینے میں اپنے ارد گرد موجود ضرورت مند لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی اور دینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان صرف عبادات، روزے اور دعا کا مہینہ نہیں بلکہ ہمدردی، ایثار، محبت اور بھائی چارے کا عملی درس بھی دیتا ہے۔ اگر ہم اپنی خوشیوں میں غریب، یتیم، مسکین اور بے سہارا افراد کو شامل کرلیں تو یہی اس بابرکت مہینے کی اصل روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے خوشحال طبقات کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور ارد گرد ایسے خاندانوں کو تلاش کریں جو خاموشی سے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی مدد عزت نفس مجروح کیے بغیر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ راشن، کپڑے، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ محبت بھرے رویے بھی بہت اہم ہیں کیونکہ کئی لوگ مالی مدد سے زیادہ توجہ اور احساس چاہتے ہیں۔ چوہدری عظمت اللہ مارتھ نے کہا کہ اجتماعی بھلائی کا جذبہ فروغ دے کر ہی ایک مضبوط، مہذب اور فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے جہاں ہر فرد خود کو محفوظ اور باعزت محسوس کرے۔ اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں