چوہدری الطاف گجر رئیس آف کوٹ نور شاہ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کر رکھا ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صرف پٹرول اور ڈیزل ہی مہنگے نہیں ہوتے بلکہ اس کے اثرات ہر شعبے پر پڑتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں جس کا براہ راست بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑتا ہے۔
چوہدری الطاف گجر کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے اور ایسے اقدامات کرے جن سے عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مہنگائی کو قابو نہ کیا گیا تو عام آدمی کے لیے اپنے گھر کا نظام چلانا مزید مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے مفاد کو ترجیح دے اور ایسے فیصلوں سے گریز کرے جو عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب عوام کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کیا جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے