رمضان المبارک ہمیں صبر، تقویٰ اور خدمت خلق کا درس دیتا ہے اور اس مقدس مہینے میں ہمیں اپنے کردار کو بہتر بنانے کا عہد کرنا رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے مرزا محمد افضل مانگٹ
جو ہمیں ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کا عملی پیغام دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں معاشرے میں اتحاد اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور رمضان المبارک اس حوالے سے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد افضل مانگٹ نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مستحق اور نادار خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ کوئی بھی شخص سحری اور افطاری کے وقت محرومی کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس بابرکت مہینے میں عبادات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک و قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے
۔ اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مستحق اور نادار خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں -تفصیلات کے لیے صرف ایک کلک
93