ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین عدیل حیدر بریار اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ حیدر عباس کی ہدایت پر چیف آفیسر رضوان بشیر آغا کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی منڈی بہاءالدین نے رمضان المبارک کی مناسبت سے شہر کو دلکش انداز میں سجا دیا ہے

46

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں صفائی، خوبصورتی اور روشنی کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ اسی تسلسل میں ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین عدیل حیدر بریار اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ حیدر عباس کی ہدایت پر چیف آفیسر رضوان بشیر آغا کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی منڈی بہاءالدین نے رمضان المبارک کی مناسبت سے شہر کو دلکش انداز میں سجا دیا ہے۔ شہر کی مرکزی سڑکوں، اہم چوکوں، سرکاری دفاتر اور دیگر نمایاں مقامات پر برقی قمقمے نصب کیے گئے ہیں جبکہ خوبصورت لائٹنگ اور اسلامی خطاطی سے آراستہ بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ رات کے اوقات میں شہر کی فضا روشن اور پُرکیف منظر پیش کر رہی ہے جسے شہریوں کی بڑی تعداد نے سراہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف رمضان کی روح تازہ ہوئی ہے بلکہ شہر کا مجموعی تاثر بھی بہتر ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق صفائی اور روشنی کے انتظامات کو برقرار رکھنے کے لیے عملہ متحرک ہے تاکہ پورے ماہ شہریوں کو سہولت میسر رہے۔ یہ پیش رفت صاف اور روشن پنجاب کے عزم کی واضح تصویر ہے
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں