ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ جیل میں منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز، جیل انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی میڈیکل سپورٹ، جیل ہسپتال کی کارکردگی اور زیر علاج قیدیوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے جیل ہسپتال میں طبی آلات کی دستیابی بڑھانے، صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کے ریکارڈ کو باقاعدہ اور منظم انداز میں مرتب کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ قیدیوں کی صحت سے متعلق کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ جیل میں منعقد ہوا
36