کسی بھی پرائیویٹ یا خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ، ملبہ یا گندگی پھینکنا سختی سے ممنوع ہے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین لیفٹیننٹ(ر) اسفند یار

37

تمام شہریوں کو سختی سے مطلع کیا جاتا ہے کہ تحصیل منڈی بہاءالدین کی حدود میں کسی بھی پرائیویٹ یا خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ، ملبہ یا گندگی پھینکنا سختی سے ممنوع ہے۔
اگر کسی بھی نجی یا خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ پایا گیا تو متعلقہ فرد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک لاکھ روپے سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ صفائی کو یقینی بنائیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین لیفٹیننٹ(ر) اسفند یار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں