بجلی چوری اور کرپشن میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں

108

ملک امین (SE ) گیپکو نے معظم خان خٹک سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری اور کرپشن میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیپکو کے دائرہ کار میں شفافیت کو یقینی بنانے اور لائن لاسز کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ ایماندار صارفین پر اضافی بوجھ کا سبب بھی بنتی ہے، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ملک امین نے مزید بتایا کہ فیلڈ ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور جہاں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں گی وہاں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ معظم خان خٹک نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے اداروں اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نظام میں بہتری لائی جا سکے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں