ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب پروگرام” پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے چیمہ چوک، جیل روڈ، ڈاکخانہ روڈ اور تھانہ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر جاری صفائی آپریشن، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سڑکوں اور بازاروں میں صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ ہر صورت مقررہ وقت پر ٹھکانے لگایا جائے۔ انہوں نے نالیوں کی صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور گندگی کے خاتمے کے لیے اضافی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔
عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب مہم کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ محکمے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے صفائی عملے کی حاضری اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدایت جاری کی۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاوٹ پی کے
کوڑا کرکٹ ہر صورت مقررہ وقت پر ٹھکانے لگایا جائے -تفصیلات کے لیے صرف ایک کلک
36