مقدس مہینے میں ہمیں خصوصاً غرباء و مساکین کی دل کھول کر مدد کرنی چاہی سائپرس (رپورٹ :میاں اذان گجر سے)

41

رمضان المبارک ہمیں اخوت،ایثار قربانی کا درس دیتا ہے:آفتاب احمد ڈنگہ
سائپرس (رپورٹ :میاں اذان گجر سے)رمضان المبارک یقیناً رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنی بے شمار نعمتوں اور رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں عبادات کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور مومنوں کو صبر، تقویٰ اور ہمدردی کا درس ملتا ہے۔ جنرل سیکرٹری پاکستان اتحاد ثقافتی تنظیم سائپرس آفتاب احمد ڈنگہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان ہمیں ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مقدس مہینے میں ہمیں خصوصاً غرباء و مساکین کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے تاکہ معاشرے میں مساوات اور محبت کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ، صدقات اور خیرات کے ذریعے مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔رمضان ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مند افراد کا خیال رکھیں اور ان کی مشکلات کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں