منگووال(فیصل وڑائچ سے)
صدر مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ گاکھڑا چوہدری علی ظہیر گل نے کہا ہے کہ ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں عوام کے حقیقی مسیحا ہیں جو دن رات حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج نظام کی بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چوہدری علی ظہیر گل کا کہنا تھا کہ ایم پی اے عوام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔ وہ ذاتی دلچسپی لے کر شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل حل کروا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں اطمینان کی فضا قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں۔صدر یوتھ ونگ نے کہا کہ حلقے کے عوام چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور آئندہ بھی ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے اور یہ سفر جاری رہے گا۔
جو دن رات حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں
41