لاہور ہائیکورٹ۔قتل کیس میں سزائے موت کے ملزم کی سزا برقرار۔
ٹرائیل کورٹ نے حقائق اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا۔شاہد نذیر جاڑہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ۔
لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل بینچ نے اپیل کی سماعت کی۔مدعی کی طرف سے چوہدری شاہد نذیر جاڑہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پیش ہوئے۔2020 میں تھانہ سمبڑیال پولیس نے سید اعجاز بخاری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ٹرائل کورٹ نے 2023 میں ملزم عمر علی کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔مدعی کی طرف سے چوہدری شاہد نذیر جاڑہ نے ہائیکورٹ میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ کیس میں پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا تھا۔اور پسٹل 9 ایم۔ایم بھی موقع سے قبضہ میں لیا تھا۔اور پولیس نے موقع سے پسٹل کے 6 خول بھی برآمد کئیے تھے جنکی رپورٹ پازیٹو آئی۔مذید موقف اختیار کیا کہ ایف۔آئی۔آر میں اور میڈیکل میں کوئی تضاد نہیں پایا گیا۔ان حالات میں پوسٹ مارٹم میں 11 گھنٹے کی تاخیر کوئی موثر دلیل نا ہے۔یہ کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی ہے۔اسکو برقرار رکھا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی اپیل خارج کردی اور سزائے موت کو برقرار رکھا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی اپیل خارج کردی اور سزائے موت کو برقرار رکھا۔
64