دہشتگردی کروانے والے اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے والے وطن پاکستان کے دشمن ہیں۔راحیلہ خانم چوہدری

32

دہشتگردی کرنے والے، دہشتگردی کروانے والے اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے والے وطن پاکستان کے دشمن ہیں۔راحیلہ خانم چوہدری
اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں واقع مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) میں نمازِ جمعہ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں ہے، جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ بزدلانہ کارروائی نہ صرف انسانیت بلکہ امن اور مذہبی اقدار کے خلاف کھلا جرم ہے۔لیگل ایڈوائزر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں اور پوری قوم کو مل کر دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں