سمارٹ لاک ڈاؤن پر دیوان معیز اللہ کے تحفظات، تاجروں کے لیے کیا بڑا مطالبہ کردیا؟

47

سمارٹ لاک ڈاؤن منظور، نامنظور، دیوان معیز نے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا
منڈی بہاؤالدین: حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز پر تاجر برادری نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر دیوان معیز اللہ کے مطابق حکومت سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تجاویز پر غور کر رہی ہے، تاہم موجودہ حالات میں ایسے فیصلے سے کاروباری طبقے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ صدر انجمن تاجران نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کاروباری مراکز کو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف لے جانا تاجروں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام اور کاروباری طبقے کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرے جن سے کاروباری سرگرمیاں بھی جاری رہیں اور عوامی مشکلات میں بھی اضافہ نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں