پریانکا چوپڑا کی شاندار انٹری، جینیفر لارنس کے ساتھ دلچسپ ملاقات نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی
بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک معروف فیشن ایونٹ میں اپنی اسٹائلش موجودگی سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ تقریب کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس کے ساتھ ان کی دوستانہ ملاقات بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔
دونوں اداکاراؤں کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔