جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر احتجاج، حکومت پر دباؤ بڑھنے کا امکان
جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی، آئی پی پیز کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی پروگرام جاری ہے، جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کا احتجاج چاروں صوبوں کے اہم شہروں اور قصبوں تک پھیل چکا ہے، تاہم حکومت پر دباؤ کے حوالے سے یہ احتجاج فی الحال فیصلہ کن ثابت ہوتا نظر نہیں آرہا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر احتجاج کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو حکومت پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب حکومت کو اپوزیشن کے علاوہ دیگر طبقات کی جانب سے بھی تنقید اور احتجاج کا سامنا ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مطالبات پر قائم ہے۔