مومِنہ اقبال ہراسگی کیس میں اہم پیش رفت، این سی سی آئی اے نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو بے قصور قرار دے دیا
پاکستانی اداکارہ مومِنہ اقبال سے متعلق ہراسگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کے خلاف ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔
تحقیقات کے بعد این سی سی آئی اے نے دونوں کو الزامات سے بے قصور قرار دے دیا، تاہم اداکارہ کے وکیل نے اس پیش رفت کو چیلنج کردیا ہے۔
کیس میں سامنے آنے والی نئی پیش رفت کے بعد معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔