چند ویوز کا تنازع، بہن کی جان لے گیا؛ گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ۔ تفصیلات کےلئے کلک۔

44

گوجرانوالہ: ٹک ٹاک ویوز کے تنازع پر دو بہنوں میں جھگڑا، 15 سالہ لڑکی قتل، بڑی بہن گرفتار

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے درمیان مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویوز سے شروع ہونے والے معمولی جھگڑے کا اختتام ایک بہن کے قتل پر ہو گیا۔

لدھے والا وڑائچ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 15 سالہ زوبیہ مناہل کے قتل کے الزام میں اس کی 18 سالہ بڑی بہن کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ لدھے والا وڑائچ کے ایس ایچ او محمد افضل نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ پولیس نے ملزمہ سے مبینہ آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

ایف آئی آر میں کیا لکھا ہے؟

تھانہ لدھے والا وڑائچ میں درج ایف آئی آر کے مطابق عبدالشکور خان، مقتولہ اور ملزمہ دونوں کے والد، مقدمے کے مدعی ہیں۔

ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہے کہ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں اور ان کی چھ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے اور اہلخانہ صحن میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک چھت سے شور کی آواز آئی۔

جب اہلخانہ چھت پر پہنچے تو دیکھا کہ دونوں بہنیں مبینہ طور پر پیسوں کے لین دین کے معاملے پر آپس میں جھگڑ رہی تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق، اسی دوران بڑی بیٹی نے باورچی خانے میں پڑی چھری اٹھا کر زوبیہ پر وار کیا، جو اس کی کمر پر لگا۔ زوبیہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑی اور خون بہنے لگا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلخانہ نے زوبیہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی، تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث 15 سالہ زوبیہ مناہل جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں