واقعے کے چند گھنٹے بعد بڑی کارروائی، ملزم گرفتار!

55

کم سن بچی سے مبینہ زیادتی، پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا
منڈی بہاؤالدین:( مدثر مبین)کم سن بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت اور زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن ریاض سپراء نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او کامران عامر خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ریاض سپراء اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے اور متاثرہ بچی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں