عید میلاد النبی ﷺ پر بیماروں اور بے آسرا افراد کی تیمارداری ہماری تابندہ روایت ہے، مظہر سلیم حجازی
منڈی بہاؤالدین: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہسپتالوں اور بے آسرا افراد کے مراکز میں جا کر بیماروں کی تیمارداری اور تحائف پیش کرنا ہماری تابندہ روایت ہے۔ ان خیالات کا اظہار نامور سماجی شخصیت مظہر سلیم حجازی نے چلڈرن ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت، بیماروں کی عیادت اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں معاشرے کے ان افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے جو بیماری، بے بسی یا مشکلات کا شکار ہیں۔ مظہر سلیم حجازی نے کہا کہ بچوں اور دیگر مریضوں کی عیادت کرنا نہ صرف ایک نیک عمل ہے بلکہ اس سے ان کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میلاد النبی ﷺ کے پیغام محبت، اخوت اور خدمت انسانیت کو عام کریں۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے