منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ جیل میں 20 اسیران نے اے سی و فریج مکینک کا تربیتی کورس مکمل کرلی۔

57

اب آپ کو لیے چلتے ہیں منڈی بہاوالدین غلام مجتبیٰ کی رپورٹ کے مطابق
منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام اے سی اور فریج مکینک کے چھ ماہ کے تربیتی کورس کے دوسرے بیچ نے کامیابی سے کورس مکمل کر لیا۔ اس بیچ میں 20 اسیران نے چھ ماہ کے دوران عملی طور پر اے سی اور فریج کی مرمت کا ہنر سیکھا۔ کورس کی تکمیل کے موقع پر مختصر تقریب اور ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے کیپٹن (ر) تیمور نے خصوصی شرکت کی اور کورس مکمل کرنے والے اسیران کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام اسیران کی اصلاح، بحالی اور خود کفالت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہنر حاصل کرنے کے بعد اسیران رہائی کے بعد معمولی سرمایہ کاری سے اپنا کاروبار شروع کرکے باعزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومتی سطح پر ایسے اقدامات کا مقصد اسیران کو معاشرے کا مفید شہری بننے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت، محکمہ داخلہ اور محکمہ جیل خانہ جات کے اعلیٰ حکام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
اب تک کے لیے اتنا ہی، مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں