آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین کو قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا۔
اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے چوہدری محمد یاسین کی بطور قائدِ حزبِ اختلاف تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چوہدری محمد یاسین اب قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے اور حکومت کے مقابل پارلیمانی کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے امیدوار افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ چوہدری محمد یاسین کی بطور قائدِ حزبِ اختلاف تقرری کے بعد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا پارلیمانی سیٹ اپ مکمل ہو گیا ہے۔