بہن کی شادی میں رمشا خان کی غیرحاضری کی وجہ سامنے آگئی، اداکارہ نے وضاحت کردی۔ تفصیلات کےلئے کلک کریں

47

پاکستان کی سابقہ اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق حال ہی میں رمشا خان کی بہن اور انفلوئنسر علیشا خان کی شادی ہوئی، جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

دلہن کی بہن رمشا خان اور ان کے شوہر، اداکار خوشحال خان کی شادی کی تقریبات میں غیر موجودگی سب نے محسوس کی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی مختلف تبصرے کیے گئے۔

شادی کی صرف ایک تقریب میں رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کو دیکھا گیا، جہاں دونوں نے نہایت سادہ لباس پہن رکھا تھا، جبکہ دونوں نے ماسک اور چشمے کے ذریعے اپنی شناخت چھپانے کی بھی کوشش کی۔

تاہم، اس حوالے سے رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کے موقع پر ایک ٹی وی میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی۔

میزبان کے مطابق رمشا خان نے بتایا کہ ان کے شوہر کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ وہ صرف کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی ’’رمشا خان‘‘ کے نام سے کوئی ہیش ٹیگ چاہتی ہیں۔

میزبان کے مطابق رمشا خان اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور ایک نجی فرد کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتی ہیں، اس لیے سب کو ان کی اس خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں