وزیراعظم کا ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی تیز کرنے کا حکم۔ تفصیلات کےلئے کلک کریں۔

42

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو پی آر اے ایل کی تنظیمِ نو پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور اصلاحات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن، پیداوار کی نگرانی اور خودکار نظام ایف بی آر اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اچھی شہرت کے حامل گڈز ایویلیوایٹرز کی تعیناتی کا عمل خوش آئند امر ہے۔ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اس حوالے سے کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں