بغیر تصدیق کچھ بھی اپلوڈ یا شیئر کرنے سے گریز کریں ایس ایچ او تھانہ قادر آباد عدیل ظفر بوسال
پولیس عوام کی محافظ ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔ کسی بھی واقعہ یا خبر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ یا شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق اور مکمل تحقیق ضروری ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے نہ صرف شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو سکتا ہے بلکہ کسی فرد یا ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ قادر آباد، عدیل ظفر بوسال نے رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر فوری یقین کرنے کے بجائے متعلقہ اداروں سے تصدیق کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کسی بھی شکایت یا واقعے کی اطلاع پر قانون کے مطابق کارروائی کرتی ہے، اس لیے عوام افواہوں کے بجائے حقائق پر اعتماد کریں۔ ایس ایچ او عدیل ظفر بوسال نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت اور محتاط سوشل میڈیا استعمال معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک اطلاع کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی حقیقت ضرور جانچیں۔
غیر مصدقہ خبروں کی تشہیر سے گریز کریں، سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے تصدیق ضروری ہے: ایس ایچ او قادر آباد عدیل ظفر بوسال.تفصیلات کےلئے پریس کریں۔
30