دیارِ غیر میں رہ کر کبھی بھی وطن کی محبت کم نہیں ہوئی۔ رانا عرفان نے رِٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دور رہنے کے باوجود ہر پاکستانی کے دل میں اپنے وطن کی محبت پہلے سے بڑھ کر موجود رہتی ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور اس کی مٹی سے جڑی یادیں زندگی بھر دل میں بسی رہتی ہیں۔ رانا عرفان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی جیسے مواقع ہمیں اپنے وطن کی قدر، قومی یکجہتی اور ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رِٹ نیوز ڈاٹ پی کے
پاکستان کی مٹی کی محبت سرحدوں کی محتاج نہیں، رانا عرفان 👉 مکمل گفتگو اور مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کلک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
29