رئیل اسٹیٹ کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،» تفصیلات کے لیے کلک کریں

38

رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بجٹ میں اس شعبے کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں: میاں لیاقت علی
منڈی بہاؤالدین: معروف بزنس مین اور چیف ایگزیکٹو المیزان پراپرٹی ڈیلر میاں لیاقت علی نے رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شعبہ نہ صرف لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے وابستہ درجنوں دیگر صنعتیں بھی فعال رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت کو چاہیے کہ آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے خصوصی مراعات اور آسان پالیسیاں متعارف کروائے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں توازن، پراپرٹی خرید و فروخت کے عمل کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جس کے مثبت اثرات پوری معیشت پر مرتب ہوں گے۔

میاں لیاقت علی نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں اس شعبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں