محرم الحرام کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی مثالی کاوشیں،
محرم الحرام اسلامی سال کا وہ مقدس مہینہ ہے جو ہمیں صبر، برداشت، ایثار قربانی اور حق و صداقت پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے اس مقدس مہینے کے دوران امن و امان کا قیام عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اہم اجلاس بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ان اجلاسوں میں ڈویژن اور ضلع کی سطح پر مجالس و جلوسوں کے انتظامات سکیورٹی پلان حساس مقامات کی نگرانی شعلہ بیان مقررین پر قانونی پابندیوں متنازعہ مقامات پر اضافی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا امام بارگاہوں مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کے گرد فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ عزاداران بلا خوف و خطر اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکیں۔صرف سکیورٹی ہی نہیں بلکہ عوامی سہولیات کے حوالے سے بھی پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی بجلی کی تاروں کی مرمت ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بحالی ٹف ٹائلز کی تنصیب سیوریج ہولز پر ڈھکن لگانے اور نالیوں پر لوہے کی گرلیں نصب کرنے جیسے عملی اقدامات عزاداروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والوں کے لیے ٹھنڈے میٹھے مشروبات پانی لنگر اور نیاز کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں جو حکومت کی عوام دوست پالیسی کا مظہر ہیں۔یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں ان کی ہدایات پر انتظامیہ نہ صرف سکیورٹی بلکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی متحرک ہے جس سے عوام میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ضلع منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر بریار ڈی پی او کامران عامر خان اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ سعید احمد اور دیگر ضلعی افسران شب و روز محنت کر رہے ہیں تاکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران امن و امان برقرار رہے عزاداروں کو بہترین سہولیات میسر آئیں اور ضلع بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے بلاشبہ محرم الحرام کے حوالے سے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی یہ مربوط حکمت عملی ایک مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے جو امن رواداری اور عوامی خدمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
محرم الحرام کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی مثالی کاوشیں،
35