الیکشن کے وقت ہمارا گاؤں منڈی بہاؤالدین تحصیل کا حصہ بن جاتا ہے، ووٹ لینے سب پہنچ جاتے ہیں،

70

عادل شہباز جٹ
ڈھوک مراد
منڈی بہاوالدین
منڈی بہاؤالدین انتظامیہ سے چند گزارشات اور شکوے
شاید آپ کو ڈہوک مراد کا نام بھی معلوم نہ ہو، کیونکہ نہ کبھی یہاں آنے کی زحمت کی گئی اور نہ ہی یہاں کے مسائل کو سننے کی توفیق ہوئی۔
الیکشن کے وقت ہمارا گاؤں منڈی بہاؤالدین تحصیل کا حصہ بن جاتا ہے، ووٹ لینے سب پہنچ جاتے ہیں، لیکن جب ترقیاتی کاموں کی باری آتی ہے تو ہمیں تحصیل سے باہر سمجھ لیا جاتا ہے۔

ڈھوک داؤد سے ڈھوک مالووال تک سڑک بنائی گئی، مگر جیسے ہی ڈہوک مراد کی حدود شروع ہوئیں، سڑک بھی ختم کر دی گئی۔ کیا ہمارا گاؤں اس ضلع کا حصہ نہیں؟ کیا یہاں رہنے والے انسان نہیں؟

اس پُل کی حالت خود دیکھ لیں، جو کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہا ہے۔ نہری نظام والوں نے نہر کی صفائی اور مرمت تو کر دی، مگر اس خستہ حال پُل پر کسی کی نظر نہ پڑی۔
یہ پُل کئی بار اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کیا، مگر اب یہ ہمارے بس سے باہر ہو چکا ہے۔ خدا نہ کرے کہ کسی انسانی جان کے ضائع ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئے۔

پھالیہ روڈ سے ڈہوک مراد تک کا راستہ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ یہ علاقہ تحصیل پھالیہ میں ہے، کبھی کچھ اور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں